مظفرآباد (ہم دوست نیوز) یوم دفاع و شہدا ء کے موقع پر پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیموں کے مابین مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں دوستانہ ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد۔
پاک بحریہ کی ٹیم نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلاٸی) ریئرایڈمرل طارق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ آزاد جموں و کشمیر کے مقامی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گزشتہ دنوں پاک بحریہ کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔کشمیری عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے ان خیر سگالی اقدامات کو خوب سراہا۔ پاک بحریہ مختلف مواقع پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری بھاٸیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی سرگرم ہے۔