مظفر آباد ( ہم دوست نیوز)منجیاڑی کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی، مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ہے۔