مظفر آباد(ہم دوست نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل متحدہ اپوزیشن نے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کا بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے،اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق 53 کے ایوان میں کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے 32، پاکستان پیپلز پارٹی کے 12 اور پاکستان مسلم لیگ ن کے 7 ووٹ ہیں۔