تین نہتے کشمیریوں کے قتل کا معاملہ: پاکستان کی شدید مذمت

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 3 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی شدید مذمت  کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں اڑی سیکٹر کے 65 سالہ بزرگ بھی شامل تھے، یہ کشمیریوں کے خلاف صدیوں سے جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی ایک اور مثال ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں کہ ایل او سی کے قریب اڑی میں انسداد دہشتگردی کا یہ خود ساختہ آپریشن بھارتی فالس فلیگ آپریشن ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں تیزی کے بعد رواں سال 100 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں

Leave a Reply