ایف بی آر، تاریخ کے سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) ایف بی آر نے توسیع شدہ آخری تاریخ تک اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع کرلیے، گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 45 فیصد اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر کو توسیع شدہ آخری تاریخ کو نصف شب تک 26 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے اور 48 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا۔ ٹیکس سال 2020 میں آخری تاریخ 8 دسمبر 2020 کو 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے اور 29 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 45 فیصد اضافہ ہوا اور جمع شدہ ٹیکس ریونیو میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، تاہم ایف بی آر نے گزشتہ سال 15 اکتوبر 2020 تک صرف 5 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے تھے۔ 2020 تک 9 ارب 80 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔ ٹیکس سال 2020 میں 30 جون 2021 تک مجموعی طور پر 30 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے اور ان سے 54 ارب 70 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا، 4 ارب 70 کروڑ 30 لاکھ جمع ہوا، ٹیکس سال 2021 کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔

Leave a Reply