حکومت کا 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد( ہم دوست نیوز) وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول 1443 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے 7 اکتوبر کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، اور شواہد کی رو سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جب کہ کابینہ ڈویژن نے 19 اکتوبر کو عید میلاد النبی کی عام تعطیل کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 19 اکتوبرکو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور اس موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply