کوئٹہ ( ہم دوست نیوز)بلوچستان میں سیلاب سے مزید 4 اموات کے بعد مجموعی طور پر تعداد 170 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے بارشوں سے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی، بارشوں اور سیلاب سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 55 بچے اور 43 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بلوچستان بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سیلاب کے باعث کوہلو، کیچ،مستونگ،ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ اور سبی میں بھی اموات ہوئیں۔چمن سے لے کر گوادر تک مون سون بارشوں سے تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔