ہانیہ عامر کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی نئی ویڈیو کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں اُنہیں اپنے دوستوں کے ساتھ گلوکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ ہدایتکار وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور اداکارہ بالی ووڈ گانا میں تیرا ہیرو گنگنا رہے ہیں
اس ویڈیو پر صافین شدید تنقید کا اظہار کر رہے ہیں ،عُمر مالا نامی صارف نے کمنٹ سیکشن میں کہا کہ ہانیہ نے گانے کا انتخاب بھی اپنے شعبے کی طرح ہی کیا ہے۔

ایک اور صارف اقراء اسلم نے کہا کہ ان کی گلوکاری سُننے کے بعد میرے کان پھٹنے لگے تھے۔

Leave a Reply