سندھ بھر میں

سندھ بھر میں 9 سے 13 اگست تک بارشوں کا امکان

کراچی:(ہم دوست نیوز) سندھ میں مون سون ہوائیں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث 9 اگست سے سندھ بھر میں اور 10 اگست سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ میں مون سون کی نئی ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، تاہم 9 اگست سے مون سون کی یہ ہوائیں مزید شدت اختیار کرسکتی ہیں۔

کراچی میں بوندا باندی، کل سے تیز بارش متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 13 اگست تک کراچی، بدین ، عمر کوٹ، تھر پارکر اور جیکب آباد سمیت دیگر مقامات پر ہلکی اور کہیں کہیں موسلادھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 10 اگست سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ خضدار، حب ، لسبیلہ اور کیر تھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاؤہ سمندر میں 10 اگست سے 13 اگست کے دوران شدید طغیانی رہنے کا امکان ہے۔

سندھ بھر میں 9 سے 13 اگست تک بارشوں کا امکان” ایک تبصرہ

Leave a Reply