باکسنگ کا میلہ، حریفوں نے کی خوب زور آزمائی

رحیم یارخان ( ہم دوست نیوز) باکسنگ کونسل پاکستان کی جانب سے رحیم یارخان میں باکسنگ کا میلہ سجایا گیا۔ جہاں حریفوں نے خوب زور آزمائی کی۔

رحیم یار خان کی تاریخ میں سجا پہلی بار انٹرنیشنل سطح کا باکسنگ میلہ جہاں حریفوں نے خوب زور آزمائی کی سعودیہ عرب سے آئے ہوئے باکسر یاسین نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے انٹری کی اور ونر رہیں انہوں نے اپنی فتح کو فلسطین کے نام کیا اور یہ سب سے بڑا مقابلہ ہوا۔ انگلینڈ سے آئے باکسر علیم عباسی اور پاکستانیوں کے دلوں کی ڈھڑکن باکسر ٹائیگر قنمبر علی ہمدانی کے درمیان میچ ہوا جس میں انگلینڈ سے آئے علیم عباسی ونر رہے۔ اور انہوں نے انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کروانے پر ٹائیگر قنمبر علی ہمدانی اور ٹائیگر باکسنگ کلب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a Reply