سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ ڈنڈا بردار خواتین کا سوئی گیس آفس کے باہر احتجاج

ہم دوست نیوز ( رحیم یار خان ): رحیم یار خان میں کئی دنوں سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے مسائل دیکھنے میں آرہے ہیں۔

رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آئی ہوئی خواتین ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر احتجاج کیلیے سڑکوں پر آچکی ہیں۔

خواتین نے مقامی سوئی گیس آفس میں داخل ہوکر شدید نعرے بازی کی اور اس کے بعد مرکزی سڑک کو بلاک کردیا

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گیس کئی دنوں سے غائب ہے اور شکایت پر کوئی شنوائی بھی نہیں ہورہی

Leave a Reply