مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو شدید زخمی

شیخوپورہ( ہم دوست نیوز) نورے والا روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے گرفتار دونوں ڈاکوؤں شدید زخمی۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا پولیس گرفتار ڈاکوؤں کو ریکوری کے لیے لیجا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کر دی اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے گرفتار دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ڈاکووں میں مبشر اور اخلاق شامل ہیں جو سابق ریکارڈ یافتہ اور چند روز قبل تاجر کے بیٹے کو اغواء کے بعد تین کروڑ تاوان لیتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئ ہے۔

Leave a Reply