جائفل جاوتری کے حیرت انگیز فوائد سامنے آگئے

ہم دوست نیوز ( لاہور ): جاوتری ہمارے یہاں کھانوں کی تیاری میں عام استعمال ہونے والا جز ہے۔

برصغیر میں سویٹ ڈشز، گوشت، چاول اور طبی نسخوں میں جاوتری کا استعمال عام ہے جسے جلوتری بھی کہا جاتا ہے۔

جائفل جاوتری کے حیرت انگیز فوائد میں سے چند ایک یہ ہیں۔ جاوتری کڑوی ہونے کے سبب یہ خون کی صفائی اور دل کی بیماریوں میں معاون ثابت ہوتی ہے۔جاوتری کے استعمال کے نتیجے میں معدے کی صحت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے ، نظام ہاضمہ تیز ہوتا ہے۔ جاوتری کو سانسوں اور منہ کی بد بو ختم کرنے کے لئے بھی کھایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جاوتری کا استعمال ہمیشہ ایک خاص مقدار میں کیا جاتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ استعمال بہت سے خطرناک مسائل کا شکار کرسکتا ہے۔

Leave a Reply