شدید ٹھنڈ کی لپیٹ

ملک کے بیشتر علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں آ گئے

( ہم دوست نیوز) ملک بھر میں کہیں بارشیں تو کہیں برفباری اور کہیں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے ملک کے بیشتر علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

شمالی بلوچستان میں غیر معمولی سردی کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے۔

توبہ کاکڑی ، توبہ اچکزئی اور زیارت کے بالائی مقامات پر درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

برف باری کے باعث بند ہو جانے والی کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ ، کوئٹہ چمن شاہراہ ، اور بلوچستان کی قومی شاہراہیں کھول دی گئیں ہیں ، چمن ، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت اور قلعہ سیف اللّٰہ کے بالائی علاقوں میں بھی رابطہ سڑکیں اب تک بند ہو گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9، جب کہ ہنزہ میں منفی 7، اسکردو منفی 6 ، قلات میں منفی 5، کوئٹہ میں منفی 4، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6، لاہور میں 9 اور کراچی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ادھر برف باری کے بعد آزاد کشمیر کی نیلم ویلی ، ملکہ کوہسار مری، اور سوات کی سیاحتی رونقیں بحال ہو چکی ہیں، سیاحوں نے بڑی تعداد میں ان مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

امریکا میں شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد

Leave a Reply