مفتاح اسماعیل کے خلاف

مفتاح اسماعیل کے خلاف ن لیگ کا کارروائی کا فیصلہ

لاہور : ( ہم دوست نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف پاکستا ن مسلم لیگ ن نے کارروائی کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے ، جب کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی جانب سے پارٹی کے خلاف واضح لائن لینے پر ان کے خلاف ن لیگ نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں مفتاح اسماعیل کو نوٹس بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا شکوہ بالکل جائز ہے اور ان کے تحفظات کو بھی جلد دور کر دیا جائے گا۔

اسحاق ڈار اپنی ہی پارٹی کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے

Leave a Reply