ڈالر ریٹ کا فرق کب ختم ہوگا؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نےکہا ہےکہ ڈالر کے ریٹ کا فرق تبھی ختم ہوگا جب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کا پروگرام مکمل ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نےکہاکہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونےپر توقع ہے،مارکیٹ نارمل ہوگی۔

انہوں نےکہاکہ آج مشکل فیصلے کرنے سےکل بہتری آئے گی،خرچے کم کرنے کی گنجائش نہیں، آمدنی بڑھانی ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نےمزید کہاکہ گروتھ 2فیصد سے کم ہوگی،ڈالر کے ریٹ کا فرق تبھی ختم ہوگا،جب آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ امپورٹس کم ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ10 ارب ڈالر سے کم ہوجائے گا،اوورسیز سےترسیلات زر میں کمی وہاں مہنگائی کےباعث آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگی ٹاؤن : قتل و اسٹریٹ کرائم کا مبینہ ملزم گرفتار کر لیا گیا
جمیل احمد نے کہاکہ بینکس کو ہدایت جاری کی ہے کہ پورٹ پر امپورٹس کا بیک لاگ کلیئر کریں۔

Leave a Reply