اورنگی ٹاؤن

اورنگی ٹاؤن : قتل و اسٹریٹ کرائم کا مبینہ ملزم گرفتار کر لیا گیا

(ہم دوست نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، قتل اور اقدامِ قتل سمیت دیگر واردتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امیر خان نے 2022ء میں اورنگی ٹاؤن میں طاہر نامی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

رینجرز کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے دسمبر 2022ء میں مومن آباد میں ایک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو بھی قتل کیا تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی بتانا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 200 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

رینجرز کےترجمان کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزم نے 400 سے زائد موبائل فونز اور 10 لاکھ روپے چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان کی صلح کی درخواست منظور

Leave a Reply