وزیر خزانہ کی قطری

وزیر خزانہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات

( ہم دوست نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی ہے ، جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی محمد جہانزیب خان موجود تھے اور قطر میں پاکستان کے سفیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ملاقات میں ٹیکنالوجی ، تجارت ، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔

نیب کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف

Leave a Reply