بیٹی کا قتل

بیٹی کا قتل، ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا

( ہم دوست نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کر دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

مقامی پولیس نے گرفتار ملزم امیر جان کو عدالت میں پیش کر دیا، سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس درخواست کو واپس کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا لہذا ملزم کو ریمانڈ کیلیے متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔

پولیس نے عدالت کے روبرو کہا کہ بیٹی کے قتل کے ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کےلیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

ملزم امیر جان نے گذشتہ روز سٹی کورٹ میں فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا، ملزم کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن : قتل و اسٹریٹ کرائم کا مبینہ ملزم گرفتار کر لیا گیا

Leave a Reply