فواد چوہدری کو

فواد چوہدری کو انکے گھر سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے لاہور سےگرفتار کر لیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ فواد چوہدری کو پولیس نے انکے گھر سے ابھی ابھی گرفتار کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ‘‘۔

فرخ حبیب نے چند گاڑیوں کی فوٹیج بھی شیئر کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی یہ گاڑیاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد رات گئے زمان پارک کے باہر جمع ہو گئی تھی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، کوئی ان کو گرفتار کر کے دکھائے ، چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنا ایک بڑی سازش ہے، ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

فواد چوہدری نے گورنر پنجاب کو جواب دے دیا

Leave a Reply