فواد چوہدری

فواد چوہدری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا ہے ، حماد اظہر

( ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو بغیر نمبر پلیٹ والے ڈالے میں اغوا کیا گیا ہے ، یہ بہت بڑی بزدلی ہے، فواد چوہدری کو اس طرح حراست میں لیا گیا ہے جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔

لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حما د اظہر کا کہنا ہے کہ گزارش ہے بتائیں فواد کو کہاں رکھا گیا ہے ؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ متنازعہ نگراں وزیر اعلیٰ کو کیا اسی مقصد کے لیے لگایا گیا تھا ؟ بتائیں کہ کیا ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے اور صرف اس کا اعلان باقی ہے ؟

حماد اظہر کایہ بھی کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو بھی اٹھایا تھا، کیا اس کی آواز کو دبالیا گیا ؟، اس ظلم اور بربریت کو اب ختم کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری کو انکے گھر سے گرفتار کر لیا گیا

Leave a Reply