پنجاب میں شدید دھند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند ہو گئی

( ہم دوست نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ شدید متاثر ہو ئی ہے جس کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ( 2 ) کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کیا گیا ہے جب کہ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم ( 3 ) کو جڑانوالہ سے فیض پور تک بند کردیا گیا ہے۔

سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم ( 11 ) کو کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دوسری جانب قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔

پنجاب میں شدید دھند ، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

Leave a Reply