کرکٹر شان مسعود

کرکٹر شان مسعود کی ولیمے سے قبل قوالی نائٹ

( ہم دوست نیوز) پاکستانی بلے باز شان مسعود اپنی دلہن پشاور سے کراچی لے کر آگئے ہیں ، ولیمے سے قبل شان مسعود نے قوالی نائٹ کا اہتمام کیا ۔

شان مسعود اور نیشے خان کی قوالی نائٹ میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جب کہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹر کے لئے گنگنا کر محفل میں رنگ بھی جمع دیا۔

سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی وڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں ہیں ۔

قوالی نائٹ کے لئے کرکٹر شان مسعود نے سفید کرتے اور پاجامے کے ساتھ سیاہ رنگ کی واس کوٹ پہن رکھی ہے جب کہ نیشے خان نے گہرے سرخ اور سُنہری رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے ۔

کھلاڑی شان مسعود کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

Leave a Reply