پارٹی کا حصہ ہوں

الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا لیکن پارٹی کا حصہ ہوں ، مفتاح اسماعیل

( ہم دوست نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر کو فلوٹ کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو لانا مسائل کے حل کی طرف اہم پیشرفت ہے، قیمتوں پر پریشر آئے گا لیکن یہ بہت ضروری تھا۔

لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں یہ بات پہلے ہی سمجھ گیا تھا، جب کہ لوگوں کو اب سمجھ آیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے رہے ہیں ۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری صلاحیت پر سوال اٹھے گا تو پھر میں بھی جواب دوں گا، الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن میں اپنی پارٹی کا حصہ ہی ہوں۔

مفتاح اسماعیل کے خلاف ن لیگ کا کارروائی کا فیصلہ

Leave a Reply