فرد جرم عائد

نازیبا ویڈیو کیس: دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

کراچی: ( ہم دوست نیوز ) سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز کو لیک کرنے سے متعلق کیس میں معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ پر آج فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔

عامر لیاقت حسین کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ کو کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، اس دوران عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردیا جب کہ ملزمہ دانیہ شاہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے ۔

عدالت نے سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے اس کیس کے گواہان کو 2 فروری کو طلب کیا ہے ۔

عامر لیاقت کا قتل رقم کی وجہ سے ہوا ہے : والدہ دانیہ شاہ

Leave a Reply