اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز ) الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو جانے کے بعد کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پی ٹی آئی راہنما فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سماعت کی جارہی ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر کا یہ کہنا ہے کہ فواد چوہدری آئینی ادارے کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف کے بیان سے الیکشن کمیشن کے ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی گئی ہے، پراسیکیوٹر کا یہ کہنا ہے کہ فواد چہدری کی وائس میچنگ ہوگئی ہے، فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ لاہور سے کرایا ہے، اس ہر مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔