( ہم دوست نیوز) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نئیر بخاری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن وہ حاضریاں زمان پارک میں دے رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مستقبل کو مد نظر رکھ کر ہی ہم انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے، سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہی انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری ملک میں آگ لگانے کے مترادف ہے ۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان یا کسی بھی بڑے رہنما کی گرفتاری سے مزاحمت ہو سکتی ہے ، عمران خان کو خدشہ ہے کہ الیکشن آگے کر دیے جائیں گے ۔