ڈکیتی میں مزاحمت

ڈکیتی میں مزاحمت پر 1 بچے کا باپ قتل کر دیا گیا

( ہم دوست نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مائی گاڑھی کے مزار کے نزدیک ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے موبائل فون اور کار چھین کر 1 بچے کے باپ کو گولی مار دی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگھو پیر میں واقع مائی گاڑھی کے مزار کے نزدیک ایک شخص کی لاش ملی بھی ملی ہے جس کے سر پر تشدد کا نشان ہے۔

مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہو گئی ہے ، یہ شخص بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد کا رہائشی تھا۔

لاش عباسی شہید اسپتال میں منتقل کر دی گئی ہے ، جہاں مقتول کے اہلِ خانہ بھی پہنچ چکے ہیں، مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کہ مقتول رینٹ کی کار چلاتا تھا اور گھر سے سواری کو لانے کا کہہ کر نکلا تھا۔

مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول سے موبائل فون اور کار چھین کر مزاحمت پر اس کو گولی مار دی ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی ماری گئی تھی ، جو اس کی موت کا سبب بنی۔

عامر لیاقت کا قتل رقم کی وجہ سے ہوا ہے : والدہ دانیہ شاہ

Leave a Reply