مسجد میں دھماکہ

پشاور: مسجد میں دھماکہ ، 20 سے زائد افراد زخمی

پشاور: (ہم دوست نیوز) پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ہوگیا ، جس کی وجہ سے 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی دھماکے کہ جگہ پر پہنچ گئے ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی ، جس سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی اور کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے فوری بعد بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

صوابی: شرپسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا ڈالا

Leave a Reply