( ہم دوست نیوز) کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوب جانے والے بچوں کے والدین آج بھی اپنے پیاروں کے منتظر رہے ، لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے۔
ڈیم سے مزید 6 لاشیں نکال لی گئیں ہیں ، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی اب تک کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 7 بچوں کی تدفین ہو گئی ہے جب کہ کشتی بان اور محمکہ ایریگیشن کے ایکسی این کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کا واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زیر علاج بچوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔