پاکستان و ترکی کی

پاکستان و ترکی کی مشترکہ مشق “اتاترک “کا انعقاد

راولپنڈی: ( ہم دوست نیوز) پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشقوں “اتاترک “کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان و ترکی کی مشترکہ مشقوں “اتاترک ” کی افتتاحی تقریب تربیلا میں منعقد ہوئی ہے ، تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں ترک اسپیشل فورسز اور پاکستان اسپیشل سروسز گروپ کےدستےحصہ لیں گے ، 2 ہفتے طویل اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق میں کمپاؤنڈ کلیئرنس، غاروں کی صفائی، اسنائپر ٹریننگ اور کاؤنٹر آئی ای ڈی کی تربیت شامل ہیں ، اس کے علاوہ مشقوں میں جنگ کے دوران میڈیکل کے حوالے سے بھی توجہ دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنائےگی، ان مشقوں سے دہشت گردیلوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربات کاتبادلہ بھی کیا جائے گا۔

جنوبی بحیرہ چین میں امریکی مشقیں؛چین نے بھی خبردار کردیا

Leave a Reply