اسلام آباد: (ہم دوست نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استعفی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری اطلاعات کے مطابق میں ابھی بھی پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوں۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی ن لیگ سے علیحدگی کے حوالے سے متفرق خبریں آ رہی تھیں ، جن میں یہ کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔