کراچی: ( ہم دوست نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے قیمت کم ہوگئی ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس گولڈ کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1855 ڈالر کی سطح پر آچکی ہے ، جب کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی ہے ، اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کمی ہوئی ہے ۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ گولڈ کی قیمت 1 لاکھ 95 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 67 ہزار 953 روپے پر آگئی ہے ۔