( ہم دوست نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5 سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 1 تولہ سونے کا بھاؤ 5 سو روپے بڑھ کر اب 1 لاکھ 96 ہزار 1 سو روپے ہوگیا ہے۔
دس گرام سونا 4 سو 29 روپے مہنگا ہو کر اب 1 لاکھ 68 ہزار 1سو 24 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 1 ہزار 826 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے ۔