فلم پٹھان

جلد ہی پاکستانی بھی فلم ’پٹھان‘ دیکھ سکیں گے

لاہور : ( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی بلاک بسٹر فلم’ پٹھان‘ بائیس (22) مارچ سے پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے۔

‘ پٹھان ‘ او ٹی پی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی اور اس میں پٹھان کے ڈیلیٹڈ مناظر بھی شامل ہوں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا ہے کہ فلم میں وہ مناظر بھی شامل کئے جائیں گے جن کو سینما ریلیز کے موقع پر ڈلیٹ کر دیا گیا تھا۔

ڈائیریکٹر سدھارتھ نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مذہب اور مرکزی کردار کی بیک سٹوری کو بھی بتایا جائے گا ۔

پٹھان‘ کی کامیابی کو شاہ رخ خان نے ذاتی قرار دے دیا

Leave a Reply