( ہم دوست نیوز) مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں حاضر ہو کر حاضری کی درخواست پر طنز کر ڈالا ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس مجھے عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا اسٹاف میرے پاس بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔
میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے! pic.twitter.com/qQXJLtRAcb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
اس بات پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری لگائی جائے ۔
زمان پارک میں آپریشن، پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل