حب ریلی کراس

کراچی : حب ریلی کراس کا آغاز ہوگیا

کراچی: (ہم دوست نیوز) صوبائی دارالحکومت میں حب ریلی کراس کا آغاز ہوگیا یے ۔ 30 کلو میٹر کے مشکل ٹریک پر ڈرائیورز اپنی اپنی گاڑیاں دوڑائیں گے۔

حب ریلی کراس کی افتتاحی تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بھی شرکت کی، حب ریلی کراس میں مجموعی طور پر 78 ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔

سب سے پہلے لیڈیز کیٹگری کا مقابلہ ہو گا ، دوسرے نمبر پرویٹرنز کیٹگری کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور تیسرے نمبر پر سٹاک کی چاروں کیٹگریز کے مقابلوں کے مقابلے ہوں گے۔

سب سے آخر میں پری پئیرڈ کیٹگری کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، پری پئیرڈ کیٹگری میں سب سے پہلےڈی پھر سی کیٹیگری اور اس کے بعد بی اور اے کیٹگری کے مقابلے ہوں گے، سب سے آخر میں بائیکرز کے درمیان مقابلہ منعقد کیا جائے گا ۔

چولستان جیپ ریلی میں خوفناک حادثہ

Leave a Reply