پشاور:( ہم دوست نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن بیورو نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے ساتھ ساتھ موقع پر موجود ایک افغان شہری کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، نیٹ ورک میں بنوں نادرا آفس کے دیگر افسران بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے پشاور نے ملزم اور افغان شہری کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانیوالا افغان شہری ائیرپورٹ سے گرفتار