اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز ) پاکستان میں گزشتہ رات ہولناک زلزلے کے بعد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشل پلازوں اور بلند وبالا عمارتوں کے معائنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر بلند و بالا عمارتوں اور کمرشل عمارتوں کا سروے کیا جائے گا ، سروے میں عمارتوں کی تعمیرات اور ساخت کا جائزہ لیا جائے گا۔
سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق عمارتوں کے مالکان اور ڈویلپرز کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال ہونی چاہیے، سٹرکچر کی جانچ سے حادثات اور قدرتی آفات کے نتیجہ میں جانی نقصانات کا تحفظ ممکن بنایا جائے گا ، شہریوں کو عمارتوں کی تعمیرات اور ساخت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی ۔