لاہور: ( ہم دوست نیوز ) سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے آج نیب میں پیشی سے معذرت کرلی ہے ۔
عثمان بزدار کی طرف سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ میں ڈیرہ غازی خان میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے آج نیب میں پیش نہیں ہوسکتا، آئندہ ہفتے نیب آفس میں پیش ہو جاؤں گا۔
یاد رہے کہ نیب لاہور نے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار کو طلب کر رکھا تھا ۔