وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس 6 بجے طلب کرلیا گیا

اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام کو 6 بجے ہو گا ۔

آج کے اجلاس میں وفاقی کابینہ میں اہم قانون سازی پر بھی غور ہو گا، ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔

پارلیمنٹ کے آج کے مشترکہ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف احتجاج کا فیصلہ بھی ہو گا ، گزشتہ روز سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر اراکین احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کے خلاف مبینہ گفتگو پر تمام اراکین اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، حکومتی اراکین کی طرف سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف پلے کارڈز بھی ایوان میں پہنچا دیئے گئے ہیں ، پلے کارڈز پر ثاقب نثار کے خلاف نعرے درج کئیے گئے ہیں۔

ن لیگ نے بڑا اجلاس طلب کرلیا، جس کی صدارت نوازشریف کرینگے

Leave a Reply