لاہور(ہم دوست نیوز)پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی۔
لاہور میں شام کےبعد گہرے بادل چھاگئے اور کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی،شیخوپورہ، چونیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور ساہیوال میں بھی بادل برسے۔
چونیاں اور پیرمحل میں موسلادھار بارش کےساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
موسلادھار بارش اور گرج چمک کےباعث بجلی کےکئی فیڈر ٹرپ کرگئے اورنشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
پاکپتن میں بھی گرج چمک کےساتھ تیز بارش ہوئی، بارش کےباعث ڈسٹرکٹ اسپتال میں پانی جمع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمعےکوبھی ملک کےمختلف علاقوں میں تیز بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائش گاہ میں ساؤنڈ پروف کمرہ تیار
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔