وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز ) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جب کہ وزیر اعظم نے فہد حسین کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا ہے۔

فہد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ فہد حسین وزیراعظم آف پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اورمیڈیا کمیونی کیشن تھے۔

پیپلز پارٹی کا نبیل گبول کو شوکاز نوٹس

Leave a Reply