ماہرہ خان ’پاوری‘ ٹرینڈ سے اُکتا گئیں

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار ماہرہ خان بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹرینڈ سے اُکتا گئیں-

ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو پاوری ٹرینڈ سے تنگ آنے پر بنائی گئی ہے۔

مذکورہ میم میں ہالی ووڈ فلم ’بیٹمین‘ کا کردار ’روبین ‘پاوری ہورہی ہے کے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے ’یہ میں ہوں‘ جس کے فوراََ بعد بیٹمین اُس کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے ’چُپ۔‘

ماہرہ خان کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ بھی پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان خود سب سے پہلے اس ٹرینڈ میں شامل ہوئی تھیں اور اب وہ اس سے تنگ بھی آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مومل شیخ بھی شامل تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

دنانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے بعد دینانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

Leave a Reply