منال خان کی ’نوفلٹر‘تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ادکارہ و ماڈل اداکارہ سائرہ یوسف کے بعد اب اداکارہ و ماڈل منال خان کی جانب سے بھی شئیر کی گئی ’نوفلٹر‘ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ روزاداکارہ سائرہ فیروزپرمداحوں کی جانب سے ان کی جلد پر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ایک بغیر میک اپ کے تصویرشیئر کی اور انہوں نے نو فلٹر کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اپنی جلد پسند ہے۔

اب اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ’نوفلٹر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پمپلز، گرمی کا موسم، کام کا بوجھ اورڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت کچھ ۔ ۔ ۔

اداکارہ کی اس تصویرپر جہاں ساتھی اداکاراؤں نے تعریف کی وہیں مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مداح نے کہا کہ وہ سادہ بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ دوسرے مداح نے کہا کہ سارا کمال میک اپ کا ہی ہوتا ہے جبکہ متعدد مداحوں نے منال خان کی اسکن اور خوبصورتی کی تعریف کی-

Leave a Reply