5 سال کی مدت پوری کرنا تحر یک انصاف کا آئین وجمہوری حق ہے : گورنر چوہدری سرور

لاہور ( ‌5 مارچ 2021ء ) : گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کامینڈ یٹ دیا ہے مگر سیاسی مخالفین کسی بھی معاملے میں شفافیت کو برداشت کر نے کو تیار نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے بلکہ حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے ہیں۔ ملک کو عدم استحکام کا شکارکر نے کی سازشیں کرنے والے ملکی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کامیاب معاشی پالیسیوں سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹیکس کے نظام بھی حکومت شفافیت لا رہی ہے۔وہ گور نر ہاؤس میں نامور بزنس مین میاں طلعت محمود سمیت مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مشکل تر ین حالات میں بھی وزیر اعظم عمران خان کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے بلکہ وہ ہمیشہ حالات کا ڈ ٹ کرنہ صرف مقابلہ کرتے ہیں بلکہ مخالفین کو شکست دے کر کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف ملکی ترقی اور استحکام ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور دنیا بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سیاسی حکومتی مخالفین پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے ہر روز نیا طر یقہ استعمال کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے بھی دشمن ہیں مگر ہم نے ان کو پہلے بھی ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیے گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کامیابی سے آگے بڑھتا رہے گا اور پانچ سالہ مینڈ یٹ کے مطابق اپنی آئینی مدت پوری کر نا تحر یک انصاف کا آئین وجمہوری حق ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے توپاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں اور اربوں ڈالرز کے قر ضوں کے باوجود تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو معاشی طور پر استحکام دے کر پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ گورنر نے کہا کہ آج حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی و جہ سے پاکستان میں صنعتی شعبے میں بھر پور ترقی ہو رہی ہے اور روزگار کے نئے مواقعے بھی میسر آرہے ہیں جبکہ غیر ملکی سر مایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Leave a Reply