لاہور( 5 مارچ 2021ء) : پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا،اپوزیشن نے ایوان میں کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ کونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں،پنجاب کے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر بازگشت، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پیبنل آف چیئر مین کی جانب پھینکی جاتی رہیں ،وقفہ سوالات متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے موخر کرنے پر اپوزیشن کا شور شرابا،اپوزیشن کے شور شرابے میں حکومت نے 9 آرڈیننس اور 5 بلز پیش کر دئیے،صرف 25منٹ میںایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی کردیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے29منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئر مین میاں محمد شفیع کی صدارت میںشروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کے بارے میں متعلقہ وزیر انصر مجید کے بیمار ہونے کہ سے سوالات موخر کردئے ۔اس موقع پر نکتہ اعتراض پر پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عثمان مخدوم نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ محنت و انسانی وسائل کے سوالات متعلق وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پر موخر کر دئیے گے۔وقفہ سوالات متعلق وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے رکن عثمان نے تشویش کا اظہار کیاان کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچوں نے ہمیشہ ایوان کے تقدس کو پامال کیا ہے، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں مکمل طور پر فعال نہیں ہیں اور جب کمیٹیہاں فعال نہ ہوں تو پارلیمان فعال نہیںض ہوتا،یوسف رضا گیلانی کی جیت حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔جس طرح تحریک انصاف کی حکومت معاملات چلا رہی ہے وہ دن دور نہیں جب یہاں بھی اسلام آباد والا ردعمل آئے گا۔جس کے جواب میںصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ صوبائی وزیر کی آج طبیعت ناساز تھی اسلئے نہیں آئے۔طبعیت ٹھیک ہو گی تو پیر کو سوالات کے جواب دیں گے۔اسٹنڈنگ کیمٹی کیوں نہیں فعال ہے۔آپ کے کہنے پر کیمٹیاں غیر فعال نہیں ہو سکتی ہیں۔قائمہ کمیٹیوں کے تمام ممبران کی حاضریاں موجود ہے۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات ہوئی تھی کہ کورونا میں کورم پوائنٹ آو ٹ نہیں کیا جائے گا۔
اس دوران پنجاب کے اجلاس میں حکومت نے 9 آرڈیننس اور 5 بلز پیش کر دئیے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈر 2021۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈرینس 2021 دی. راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈر 2021 پیش کیا گیا۔دی ایمرسن یونیورسٹی ، ملتان آرڈیننس 20215. شہری طرز عمل کا ضابطہ (پنجاب امیڈنٹ) آرڈر 2021،. پنجاب انتظامیہ اور سکیورٹی سرٹیفکیٹس آرڈر 2021 کے خطوط،. خواتین کے پراپرٹی رائٹس آرڈیننس 2021 کا پنجاب انفورسمنٹ۔پنجاب لوکل گورنمنٹ (سیکنڈ ایمنڈینٹ) آرڈر 2021 بھی پییش کر دیا۔سرکاری ملازمین کی معاشرتی حفاظت (ترمیمی) آرڈر 2021ئ شامل ہیں پیش کر دیا۔پنجاب خواتین کا اختیار 2021 بل ہے،. ضابطہ اخلاق کا ضابطہ (پنجاب امیڈینٹ) بل 2021 ایوان میں متعارف کرائے گئے
پنجاب اربن غیر منقولہ مال ٹیکس (ترمیمی) بل 2021، پنجاب اپریٹیکیشپ بل 2021، دی وہی یونیورسٹی بھکر بل 2021 ایوں میں متعارف کرایا گیا۔پینل آف چئیرمین نے پیش کردہ 9 آرڈیننس اور پانچ بلز متلعقہ کمیٹوں کو ریفر کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔پینل آف چئیرمن میاں شفیع نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز دو بجے ےک کے کیے ملتوی کر دیا۔