قوم لٹیروں کے ساتھ نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے: رہنما تحریک انصاف

لاہور۔ ( 5 مارچ 2021ء )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پوری قوم لٹیروں کے ساتھ نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلہ کیاہے اعتماد کا ووٹ لینا وزیراعظم کا ذاتی فیصلہ ہے جس کو پوری قوم کی جانب سے بے حد سہراہا گیا ہے، وزیراعظم نے نئی جمہوری روایات کی بنیاد رکھ دی ہے۔وہ گزشتہ روزپارٹی آفس میں پارٹی رہنما مہر فیاض ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وکلاء کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اپوزیشن ووٹ خریدنے والوں کی نمائندگی کر رہی ہے،وزیراعظم نے بغیر دباؤ کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

اپوزیشن پریشان ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کیوں لے رہے ہیں طے ہو چکا ہے اب ملک میں جمہوری اقدار چلیں گی دھونس، دھاندلی، لوٹ مار کی سیاست سے ملک نہیں چلے گا،تاریخ میں عمران خان کا نام نہ ڈرنے اور نہ جھکنے والے لیڈر کے طور پر لکھا جائے گاضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں جلد کھڑے ہوں گے،سیاست کی آڑ میں ملک کا پیسہ لوٹنا غداری کے مترادف ہے عوام جانتے ہیں عمران ہی کرپشن کرنے والوں کو للکار سکتا ہے، سینٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی اور یہ ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالاپیسے کا گھناؤنا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیاعمران خان کے سینٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے۔

Leave a Reply