اسلام آباد : ( 6 مارچ 2021ء ) : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کی اجازت سے وزیراعظم پر اعتماد کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔
ایوان میں قرارداد کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق اراکین کو طریقہ کار بتایا، اسپیکر کی ہدایت کے بعد ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اور پھر اسپیکر نے ایوان کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا۔
178 ممبران اسمبلی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ، جبکہ عمران خان 2018 میں 176 ووٹ لے کر عمران خان وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے.
اس کارروائی کے دوران اسمبلی حال میں حزب اختلاف کا کوئی رکن موجود نہیں ہے کیونکہ حزب اختلاف نے اعتماد کے ووٹ کی اس کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔