Momina

مومنہ مستحسن بھی کووڈ کا شکار

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو وبا میں مبتلا ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

مومنہ نے بتایا کہ اس تصویر میں چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ کیا ہوا ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا گیا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔

تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا۔

Leave a Reply